Sunday, February 19, 2017

recover memory card data

فری ہیں اور انٹرنیٹ سے باآسانی ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ "CG Security" کمپنی کا "PhotoRec" سافٹ وئیر بہترین آپشن ہے جو ونڈوز اور میک دونوں کیلئے دستیاب ہے لیکن اس کا انٹرفیس تھوڑا سا مشکل ہے تاہم ایک اور کمپنی "piriform" کا سافٹ وئیر "Recuva" اس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جس کا انٹرفیس انتہائی آسان ہے لیکن یہ سافٹ وئی صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کیلئے دستیاب ہے۔
پہلا سٹیپ:۔ اپنا میموری کارڈ کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کریں اور "PhotoRec" سافٹ وئیر کو لانچ کریں۔ دوسرا سٹیپ:۔ اپنے کی بورڈ پر موجود ”ایرو کیز“ کو استعمال کرتے ہوئے فراہم کی گئی لسٹ میں سے اپنا میموری کارڈ سلیکٹ کریں۔( اگر آپ کو میموری کارڈ ڈھونڈنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو آپ اس کے سائز کا اندازہ لگا سکتے ہیں)۔ صحیح ڈرائیو لیٹر ڈھونے کے بعد ”اینٹر“ پریس کریں ۔ آپ کے سامنے ایک نئی سکرین آ جائے گی۔


تیسرا سٹیپ:۔ اب آپ اس سکرین پر موجود آپش "FAT32" کو سلیکٹ کریں ۔
چوتھا سٹیپ:۔ آپ کے سامنے اسی ونڈو پر مزید دو آپشنز "Free" اور "Whole" آ جائیں گی۔ اگر آپ ڈیلیٹ شدہ مواد واپس لانا چاہتے ہیں تو "Free" آپشن پر کلک کریں اور اگر آپ کا میموری کارڈ کرپٹ ہے تو "Whole" آپشن کو سلیکٹ کریں۔


پانچواں سٹیپ:۔ اب یہ سافٹ وئیر میموری کارڈ کی سے ملنے والی فائلز کو سیو کرنے کی جگہ منتخب کرنے کو کہے گا۔ لہٰذا آپ کی بورڈ پر موجود ایرو کیز کے استعمال سے مطلوبہ جگہ کا انتخاب کریں اور پھر کنفرمیشن کیلئے "C" کا بٹن دبائیں۔ یہ سافٹ وئیر ریکوری پراسیس شروع کر دے گا اور زیادہ سے زیادہ 30 منٹ میں یہ عمل مکمل ہو جائے گا تاہم سکیننگ کا وقت میموری کارڈ کے سائز پر منحصر ہے۔ امید ہے کہ اس آپشن کے استعمال سے آپ کا اہم ڈیٹا، تصاویر یا ویڈیوز واپس مل جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment