Saturday, August 31, 2013

Register for a Pre-Paid Parking Card in Dubai ( A Parking Card / B Parking Card )

Fees

‘A Parking Card’
Validity for 3 months – AED700
Validity for 6 months – AED1,300
Validity for 12 months – AED2,500
‘B Parking Card’
Validity for 3 months – AED450
Validity for 6 months – AED800
Validity for 12 months – AED1,500

Important Contacts

Telephone Number: 800 9090
Email Address: ask@rta.ae
Fax: +97142065555
RTA Website

Important Locations

RTA Service Center in Al Twar Centre.
RTA Dubai Municipality – Al Karama branch.
Main building of Dubai Roads and Transport Authority.

Source of Information

Dubai.ae Website
RTA Website

Wednesday, August 07, 2013

محاذ

دونیا کا ہر محاذ لڑ سکتی ہوں میں -
مگر اپنوں  کے راوے دوکھی کر دتے  ہیں -

Monday, August 05, 2013

دستک

  : د ستک
=====
ہر اک کی زندگی میں ایک بار دستک ضرور ہوتی ہے.... کبھی یونہی چلتے چلتے... کبھی ٹھوکر لگنے پر...کبھی کوئی بازی ہار کر..کبھی منہ کے بل گر کر اور کبھی سارا کچھ ہار کر..


صرف اس دستک کو سمجھنے کی بات ہے...اس کے بعد ایسا سفر شروع ہو جاتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا...


حاصل اور لا حاصل کے درمیان جنگ ختم ہو جاتی ہے... بس اک چپ سی لگ جاتی ہے... ایسی چپ جس میں نہ کوئی افسوس ہوتا ہے ، نہ پچھتاوا نہ دکھ ، بس اک شانتی سی ہوتی ہے....ا .."

خوبصورت

: خوبصورت
=======
اھم ہونا خوبصورت ہے.....خوبصورت ہونا اھم نہیں

جس طرح کئی خوبصورت بادلوں میں پانی نہیں ہوتا , اسی طرح کئی خوبصورت , لوگوں میں خوبصورتی نہیں ہوتی . . .

ڈائری


ڈائری
====

زندگی بھی بس ایک ڈائری کی مانند ہے جس کے ہر صفحے پر دن ، تاریخ ، ماہ و سال چسپاں ہیں، صفحہ ایک سے لے کر آخر تک زندگی اس پر بیشمار تحریریں لکھتی ہے. ہر تحریر کی نوعیت زندگی کے مزاج پر منحصر ہے .جب یہ خوش ہوتی ہے تو دھنک کے ساتوں رنگ ڈائری میں سجاتی ہے . اور جب نہ خوش ہو تو ماتمی سیاہ رنگ سے صفحوں کو کالا کر دیتی ہے . ہم اگر شروع سے آخر تک اسے پڑھتے جاہیں تو پتا چلے گا کہ تاریخ کے ساتھہ ساتھہ تحریروں میں پختگی ،سوچ اور تجربہ دکھائی دیتا ہے .لیکن افسوس کہ جونہی ہم ان تجربوں اور پختگیوں سے فیضیاب ہونے لگتے ہیں ڈائری کے صفحات ختم ہو جاتے ہیں.

خلیل جبران

Sunday, August 04, 2013

ASP.NET C# MessageBox


 POP UP message box with server side Scripting.
             String cstext = "alert('My message box  on C# ');";
            cs.RegisterStartupScript(cstype, "PopupScript", cstext, true);
    

Saturday, August 03, 2013

بچپن کی محرومیاں،


بچپن کی محرومیاں،بچپن کی زیادتیاں،بچپن کی ماریں اور بچپن کے سمجھوتے،ہماری ذات میں خلا بن جاتے ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ہم کبھی اسکو کتابوں سے ،کبھی راگوں سے،کبھی تصویروں سے اور کبھی شعروں سے ،کبھی دولت ،شہرت اور تعلقات عامہ سے بھرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ خلا کبھی نہیں بھرتے

روشنی

روشنی میں ھر کوئی راہ بتانے کی خواہش رکھتا ھے، مگر مزہ تو تب ھے جب کوئی اندھیروں او مایوسیوں کے دور میں مشعل برداری کرے

پتنگ

ندگی اور پتنگ بعض دفعہ انسانوں کو ایک ہی طرح خوار کرتے ہیں، ایک ہی طرح
fascinate
کرتے ہیں ، ایک ہی طرح اپنے پیچھے دوڑاتے ہیں ایک ہی طرح خوشی سے پاگل کرتے ہیں اور ایک ہی طرح سے مایوس کرتے ہیں لیکن نہ تو پتنگ کو آسمان میں اڑنے سے روکا جاسکتا ہے اور نہ زندگی کو چلنے سے ۔

نظر کا دھوکا

بعض دفعہ جو ہم دیکھتے ہیں‘ وہ ہو نہیں رہا ہوتا اور جو ہو رہا ہوتا ہے‘ وہ ہم دیکھ نہیں رہے ہوتے۔"
"ایک چیز ہوتی ہے‘ نظر کا دھوکا‘ لوگ وہ نہیں ہوتے‘ جو وہ نظر آتے ہیں اور جو وہ ہوتے ہیں‘ اسے وہ چھپا کر رکھتے ہیں۔"
"جب تک انسان دوسرے کی جگہ پہ کھڑا ہو کر نہیں دیکھتا‘ اس پوری بات سمجھ میں نہیں آتی۔"

Thursday, August 01, 2013

پرخلوص شخص

کسی شخص کے اچھا ہونے کے لئے اس کا بہت زیادہ زہین اور خوبصورت ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ اچھا شخص وہ ہوتا ہے جسے اپنے ارد گرد رہنے والوں سے محبت ہو۔۔
جو کوئی بھی کام اس لیے نہ کرے کہ اس کے بدلے میں اسے بہت سے اعزازات اور انعامات ملیں گے بلکہ صرف دوسروں کی خوشی کے لیے کرے۔۔۔ اچھا ہونے کے لیے انسان کا پرخلوص ہونا ضروری ہے۔۔۔

لڑکیوں کے خواب

لڑکیوں کے خواب کانچ کی مانند ہوتے ہیں .. ذرا سی ٹھیس لگنے سے ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں، شاید اسی لئے قدرت نے لڑکیوں کی فطرت میں خاص وصف رکھا ہے کہ خواب ٹوٹ جائیں تو دنیا تیاگ کے بیٹھتی ہیں، نہ مرتی ہیں، بس جی جاتی ہیں-

گزرتا ہوا وقت

گزرتا ہوا وقت بھی عجیب چیز ہے، یہ کچھ کے لیئے امید کا پیغام اور کچھ کے لیئے نقارہ تباہی ثابت ہوتا ہے۔

وقت کا سب سے بڑا المیہ یا خوشی یہ ہے کہ یہ رواں دواں رہتا ہے، رکتا نہیں۔

جس دن کی خوشی کے لیئے انسان ساری زندگی محنت کرتا ہے وہ دن بھی گزر جاتا ہے اور جس گھڑی کے خوف سے انسان ساری زندگی لرزاں رہتا ہے وہ گھڑی بھی گزر جاتی ہے۔