Sunday, May 31, 2015

لفظ بار بار دہرائے جانے سے ...

لفظ بار بار دہرائے جانے سے طلسم بن جاتے ہیں
لفظ بار بار دہرائے جانے سے سننے والا ہپناٹائز ہو جاتا ہے
لفظ بار بار دہرائے جانے سے ان کی مخفی قوتیں انگڑائی لے کر بیدار ہو جاتی ہیں، اور وہی کچھ ہونے لگتا ہے جو کہا جا رہا ہوتا ہے۔ لفظ صرف روشنائی کے چند نشان یا ہوا کی چند متحرک لہروں کا نام نہیں ، لفظ تو زندہ اور متحرک قوت کا نام ہے۔ اس کی بڑی تاثیر ہے، اس کا بڑا اختیار ہے،
شاید اسی لئے ہمارے بڑے کہا کرتے تھے کہ جو کہو سوچ سمجھ کر کہو جب کرو خیر کی بات کرو ۔ پتہ نہیں کب زبان سے نکلنے والے لفظ سچ ثابت ہو جائیں

یاد رکھیۓ گا

یاد رکھیۓ گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
کچھ لوگ زندگی میں آپ کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں، جو آپ کو ٹوٹ کر چاہتے ہیں، جو آپ کو زندگی کے اصولوں سے آگاہ کرواتے ہیں، اچھے برے کی شناخت کرواتے ہیں، ایسے لوگ اگر آپ کے اردگرد ہیں، تو کبھی بھی انہیں روٹھنے نہیں دینا
کیونکہ ایسے خیر خواہ زندگی میں ایک ہی بار ملتے ہیں، جو اگر روٹھ جائیں، تو ان کی راہ دیکھنی پڑتی ہیں،
اور اگر گم ہو جائیں، تو ساری زندگی ان کی تلاش میں گزر جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔



<<-- br="">
ایک نفرت ہی ہے جسے دنیا چند لمحوں میں جان لیتی ہے ورنہ چاہت کا یقین دلانے میں تو زندگی بیت جاتی ہے

نظر کا دھوکا

"بعض دفعہ جو ہم دیکھتے ہیں‘ وہ ہو نہیں رہا ہوتا اور جو ہو رہا ہوتا ہے‘ وہ ہم دیکھ نہیں رہے ہوتے۔"
"ایک چیز ہوتی ہے‘ نظر کا دھوکا‘ لوگ وہ نہیں ہوتے‘ جو وہ نظر آتے ہیں اور جو وہ ہوتے ہیں‘ اسے وہ چھپا کر رکھتے ہیں۔"
جب تک انسان دوسرے کی جگہ پہ کھڑا ہو کر نہیں دیکھتا‘ اس پوری بات سمجھ میں نہیں آتی۔

سفید رنگ

اچھا دوست سفید رنگ کی طرح ہوتا ہے
سفید رنگ میں کوئی بھی رنگ ملاؤ نیا رنگ بن جاتا ہے
مگر دنیا کے سارے رنگ ملا کر بھی سفید رنگ نہیں بنتا

Thursday, May 07, 2015

ایسے لوگوں کو کیسے ڈھونڈا جائے ،

ایسے لوگوں کو کیسے ڈھونڈا جائے ،
جو کھوئے نہیں
بدل گئے ہوں ... !!!

وقت وہ خزانہ،

وقت وہ خزانہ، جو نہ چاہتے ہوئے بھی ریت کی مانند ہاتھ سے نکل جاتا ہے


کچھ چیزیں قیمتی ہوتی ہیں اور کچھ مہنگی، ان کے درمیان فرق سمجھنے والے کو سمجھدار کہتے ہیں




محبت میں ضد نہیں ہوتیمحبت تو ہتهیار ڈال دینے کا نام ہے..جیت کر بهی ہتهیار ڈال دینا صرف محبت کرنے والوں کا ہی تو شیواہ ہے



اعتراف کا لمحہ عذاب کا لمحہ ہوتا ہے !!!

تہمت


راہ میں پڑے اُس کانٹے کی طرح ہوتی ہے، جو چُبھتے وقت یہ نہیں دیکھتا کہ، پاؤں نیک راہگیر کا ہے یا بد کا

اسی کا نام چاہت ہے

محبت کی طبیعت میں
یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے
کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہو جائے
اِسے تائیدِ تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے
یقیں کی آخری حد تک دلوں میں لہلہاتی ہو
ہزاروں طرح کے دلکش حسیں ہالے بناتی ہو
اسے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے
محبت مانگتی ہے یُوں گواہی اپنے ہونے کی
کہ جیسے طفلِ سادہ شام کو اِک بیج بوئے
اور شب میں اُٹھے
زمیں کو کھود کر دیکھے
کہ پودا اب کہاں تک ہے؟؟؟
محبت کی طبیعت میں عجب تکرار کی خَو ہے
کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
بچھڑنے کی گھڑی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
اسے بس ایک ہی دھن ہے
کہو مجھ سے محبت ہے
کہو مجھ سے محبت ہے
تمھیں مجھ سے محبت ہے
سمندر سے کہیں گہری
ستاروں سے سوا روشن
ہواؤں کی طرح دائم
پہاڑوں کی طرح قائم
کچھ ایسی بے سکونی ہے وفا کی سرزمینوں میں
کہ جو اہلِ محبت کو سدا بے چین رکھتی ہے
کہ جیسے پھول میں خوشبو کہ جیسے ہاتھ میں تارا
کہ جیسے شام کا تارا
محبت کرنے والوں کی سحر راتوں میں رہتی ہے
گُمنام کے شاخوں میں آشیانہ بناتی ہے اُلفت کا
یہ عین وصال میں بھی ہجر کے خدشوں میں رہتی ہے
محبت کے مسافر زندگی جب کاٹ چکتے ہیں
تھکن کی کرچیاں چنتے وفا کی اجرکیں پہنے
سمے کی راہ گزر کی آخری سرحد پہ رُکتے ہیں
تو کوئی ڈوبتی سانسوں کی ڈوری تھام کر
دھیرے سے کہتا ہے
کہ یہ سچ ہے نا
ہماری زندگی اک دوسرے کے نام لکھی تھی
دُھندلکا سا جو آنکھوں کے قریب و دُور پھیلا ہے
اسی کا نام چاہت ہے
تمھیں مجھ سے محبت ہے
تمھیں مجھ سے محبت ہے

خاک سے بنے انسان کی چاہ میں

خاک ہوجاتا ہے انسان
خاک سے بنے انسان کی چاہ میں

دیرینہ تعلق کے ٹوٹنے اور بکھرنے کی خراشوں

دیرینہ تعلق کے ٹوٹنے اور بکھرنے کی خراشوں کی شکایت کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ تعلق دو لوگوں کے درمیان کچھ کہے ان کہے لفظوں اور جذبوں سے بُنا نازک دھاگہ ہوتا ہے جہاں آپ نے اس تعلق کا در کسی تیسرے پر کھولا وہیں اعتبار اور بھروسہ دم توڑ دیتے ہیں پھر چاہے ساری عمر یہ ان کہے جذبے بین کرتے رہیں اس کم ظرفی پر اعتبار کی پھوار نہیں برستی

Tuesday, May 05, 2015

Singapore - Most Peaceful Countries in the World

Singapore  is on 3rd Number in Top 20 Most Peaceful Countries in the World.
And I visited Singapore my Holidays on Feb-2015 its Beautiful very country Awesome

As an active member of the international community and, overall, a small nation, Singapore can never take its right to exist and security for granted. Since achieving its independence in 1965 as a sovereign Republic, Singapore has always concentrated on being a great neighbor, through establishing social, peaceful, economic, cordial political relations with all countries.

The country has worked with the United Nations and its supporting agencies on a great variety of efforts.
It also participates in various global, unilateral and multilateral organizations to promote international cooperation, including WTO (World Trade Organization). Singapore is among the most peaceful countries in the world as well as one of the world’s wealthiest countries. The homicide and violent crime rates are lower than the criminal rates.