===== ہر اک کی زندگی میں ایک بار دستک ضرور ہوتی ہے.... کبھی یونہی چلتے چلتے... کبھی ٹھوکر لگنے پر...کبھی کوئی بازی ہار کر..کبھی منہ کے بل گر کر اور کبھی سارا کچھ ہار کر..
صرف اس دستک کو سمجھنے کی بات ہے...اس کے بعد ایسا سفر شروع ہو جاتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا...
حاصل اور لا حاصل کے درمیان جنگ ختم ہو جاتی ہے... بس اک چپ سی لگ جاتی ہے... ایسی چپ جس میں نہ کوئی افسوس ہوتا ہے ، نہ پچھتاوا نہ دکھ ، بس اک شانتی سی ہوتی ہے....ا .."
زندگی بھی بس ایک ڈائری کی مانند ہے جس کے ہر صفحے پر دن ، تاریخ ، ماہ و سال چسپاں ہیں، صفحہ ایک سے لے کر آخر تک زندگی اس پر بیشمار تحریریں لکھتی ہے. ہر تحریر کی نوعیت زندگی کے مزاج پر منحصر ہے .جب یہ خوش ہوتی ہے تو دھنک کے ساتوں رنگ ڈائری میں سجاتی ہے . اور جب نہ خوش ہو تو ماتمی سیاہ رنگ سے صفحوں کو کالا کر دیتی ہے . ہم اگر شروع سے آخر تک اسے پڑھتے جاہیں تو پتا چلے گا کہ تاریخ کے ساتھہ ساتھہ تحریروں میں پختگی ،سوچ اور تجربہ دکھائی دیتا ہے .لیکن افسوس کہ جونہی ہم ان تجربوں اور پختگیوں سے فیضیاب ہونے لگتے ہیں ڈائری کے صفحات ختم ہو جاتے ہیں.
POP UP message box with server side Scripting. String cstext = "alert('My message box on C# ');";
cs.RegisterStartupScript(cstype, "PopupScript", cstext, true);
بچپن کی محرومیاں،بچپن کی زیادتیاں،بچپن کی ماریں اور بچپن کے سمجھوتے،ہماری ذات میں خلا بن جاتے ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ہم کبھی اسکو کتابوں سے ،کبھی راگوں سے،کبھی تصویروں سے اور کبھی شعروں سے ،کبھی دولت ،شہرت اور تعلقات عامہ سے بھرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ خلا کبھی نہیں بھرتے
ندگی اور پتنگ بعض دفعہ انسانوں کو ایک ہی طرح خوار کرتے ہیں، ایک ہی طرح fascinate کرتے ہیں ، ایک ہی طرح اپنے پیچھے دوڑاتے ہیں ایک ہی طرح خوشی سے پاگل کرتے ہیں اور ایک ہی طرح سے مایوس کرتے ہیں لیکن نہ تو پتنگ کو آسمان میں اڑنے سے روکا جاسکتا ہے اور نہ زندگی کو چلنے سے ۔
بعض دفعہ جو ہم دیکھتے ہیں‘ وہ ہو نہیں رہا ہوتا اور جو ہو رہا ہوتا ہے‘ وہ ہم دیکھ نہیں رہے ہوتے۔" "ایک چیز ہوتی ہے‘ نظر کا دھوکا‘ لوگ وہ نہیں ہوتے‘ جو وہ نظر آتے ہیں اور جو وہ ہوتے ہیں‘ اسے وہ چھپا کر رکھتے ہیں۔" "جب تک انسان دوسرے کی جگہ پہ کھڑا ہو کر نہیں دیکھتا‘ اس پوری بات سمجھ میں نہیں آتی۔"
کسی شخص کے اچھا ہونے کے لئے اس کا بہت زیادہ زہین اور خوبصورت ہونا ضروری
نہیں ہوتا۔ اچھا شخص وہ ہوتا ہے جسے اپنے ارد گرد رہنے والوں سے محبت ہو۔۔
جو کوئی بھی کام اس لیے نہ کرے کہ اس کے بدلے میں اسے بہت سے اعزازات اور
انعامات ملیں گے بلکہ صرف دوسروں کی خوشی کے لیے کرے۔۔۔ اچھا ہونے کے لیے
انسان کا پرخلوص ہونا ضروری ہے۔۔۔