Sunday, November 03, 2013

طوفان

زندگی میں آنے والا ہر امتحان ایک طوفان ہی ہوتا ہے
اور طوفان سے گزارش نہیں کی جاتی .....
کیونکہ وہ بن بلائے آتے ہیں، ان کا سامنا کیا جاتا ہے-

احساس

: احساس
=====
"اللہ نے ہمارے اندر احساس نام کا یہ جو جذبہ رکھا ہے یہ ہمیں کسی کروٹ چین نہیں لینے دیتا، اک آس ٹوٹتی ہے تو دوسری جنم لے لیتی ہے۔"

ایک لمحہ

کچھ لوگوں کے ساتھ عمر بھر رہ لو، لمحے بھر کیلئے بھی یاد نہیں آئیں گے۔ اور کچھ لوگوں کے ساتھ ایک لمحہ گزار لو، ساری عمر یاد آتے رہیں گے۔ دل بھی کیا عجب پاگل شئے ہے کہ یادیں گزری مدت اور عرصے کی وجہ سے نہیں، روا رکھے گئے برتاؤ کی وجہ سے محفوظ رکھتا ہے

محبّتیں اور بھیک

محبّتیں بھیک میں نہیں ملا کرتیں کہ آدمی کشکول لے کر درِ یار پر دھونی مار کر بیٹھ جائے، بات نصیب اور دینے والے کی مرضی پر منحصر ھوتی ھے، کبھی کبھی چند بوندیں سیراب کردیتی ھیں اور کبھی ساون بھی ناکافی ھوتا ھے، کبھی نارسائی کے دشت میں بھٹکتے عمریں بیت جاتی ھیں ، پیاس سوا ھونے لگتی ھے ،حلق میں کانٹے اگ آتے ھیں،ھجر کے سول روح چھلنی کر دیتے ھیں،اور کبھی چند قدموں کی مسافت در استجاب وا کر دیتی ھے اور تن من وصل کی بارش میں بھیگ جاتا ھے

کھڑکیاں

کھڑکیاں :
=====

دُنیا کا کوئی دروازہ نہیں ہوتا ۔ جسِے کھول کر ہم اِس سے باہر نکل جائیں ۔ دُنیا کی صرف کھڑکیاں ہوتی ہیں ۔ جن سے ہم باہر جھانک سکتے ہیں ۔ بعض دفعہ یہ کھڑکیاں دُنیا سے باہر و اندر کے منظر دکھاتی ہیں مگر رہائی اور فرار میں کبھی مدد نہیں دیتیں۔۔

چیزیں حیثیت نہیں رکھتیں

چیزیں حیثیت نہیں رکھتیں، انسان بھی نہیں رکھتے، اہم ہوتے ہیں رشتے جب ہم سے چیزیں چھین لی جائیں تو دل ڈوب، ڈوب کے ابھرتا ہے مگر جب رشتے کھو جائیں تو دل ایسا ڈوبتا ہے کہ ابھر نہیں سکتا، سانس تک رک جاتی ہے پھر زندگی میں کچھ اچھا نہیں لگتا۔

مشکلیں

شادی کے بعد کچھ نہیں بدلتا -
صرف اپ کے نام کے ساتھ ایک اور نام جوڑ جاتا ہے -
یا پھر اپ کی ذمداروں میں کچھ اور اضافہ  ہو جاتا ہے -
زندگی میں آسانیاں نہیں بلکے  اور زادہ   مشکلیں  بھڑ  جاتی ہے -

وعدے

: وعدے 
======
انسان ساری زندگی وعدے کرنے اور وعدے نبھانے کی زنجیر ہی سے بندھا رہتا ہے اور شاید ہم دوسروں سے کیے وعدے تو نبھا لیتے ہیں ، مگر اپنے آپ سے کیے وعدے سدا وفا ہونے کا انتظار ہی کرتے رہتے ہیں

غم

غم ہی وہ طلسم ہے جس سے عطار، رومی ، رازی ، غزالی ، اقبال پیدا ہوتے ہیں۔غم ذاتی ہو تو بھی اِسکی تاثیر کائناتی ہوتی ہے۔
غم کمزور انسان کو کھا جاتا ہے
اور طاقتور آدمی کو بنا جاتا ہے۔۔

بعض صورتیں دل میں اتر جاتی ہیں


بعض صورتیں دل میں اتر جاتی ہیں- بعض دل سے اتر جاتی ہیں- دل میں اترنے اور دل سے اترنے میں بظاھر اک لفظ کا ہیر پھیر ہے لیکن اس کا اثر , اس کا دائرہ عمل، اس کا تسلط کتنا وسیع، کتنا گھمبیر اور کیسا انوکھا ہے