ہم الله تعالیٰ کی جس رحمت اور جس کرم کو قبلوں اور کعبوں میں تلاش کرتے رہتے ہیں، الله کی وہ رحمت اور وہ کرم اس کے بندوں کی چھوٹی چھوٹی امیدوں اور چھوٹی چھوٹی حسرتوں میں چھپی رہتی ہے ۔ مجھے محسوس ہوا خدا تک پہنچنے کے تمام راستے اس کی مظلوم، بے بس اور نادار مخلوق کے دل سے گزرتےہیں ۔ اور یہ راستے کبھی فقط بیس روپے اور کبھی پانی کے ایک گلاس کے عوض کھل جاتے ہیں- مجھے محسوس ہوا خدا ہمیشہ چھوٹے لوگوں کے دلوں میں رہتا ہےاور جب تک ہم ان لوگوں کے دلوں پر دستک نہیں دیتے اور جب تک ان کا لوگوں کا دل ہمارے لئے نہیں کھلتا اس وقت تک ہم الله تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتے -
No comments:
Post a Comment