لڑکیوں کی زندگی کا فلسفہ بھی عجیب ہے بلکہ بڑا ہی غریب ہے۔پہلے ماں باپ کا
گھر،پھر میاں کا گھر اور آخر میں بچوں کا گھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان
کا اپنا گھر کونسا ہوتا ہے؟کہنے کو تو کہتے ہیں کہ تینوں گھر ان کے ہی
ہیں ۔ مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو یہ سننے میں بھی
نہ آتا کہ خاوند نے بیوی کو گھر سے نکال دیا،بچوں نے ماں کو گھر سے نکال
دیا اور ماں باپ کے گھر کی کیا کہیں ۔۔۔ وہ اگر نہ نکالتے تو باقی گھروں سے
کیوں نکلتی لیکن شاید یہ ہے زندگی یا پھر ہمارے جد امجد کی سنت،جنہیں جنت
سے نکالا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment