آپ کیا کرتے ہیں ؟ "
" میں رائیگاں محبتوں کی نشانیاں جمع کرتا ہوں ، دنیا میں محبت کو بچانے کی کوشش کرتا ہوں ، بے وفائ کو پھیلنے سے روکنا چاہتا ہوں_ "
" کیا آپ ایسا سوچتے ہیں کہ دنیا میں محبت کو کوئ خطرہ لاحق ہے ؟"
یہ سوچنے کی بات نہیں بلکہ انتہائ تشویش ناک صورت حال ہے کہ دنیا میں محبت بڑی تیزی سے
ختم ہورہی ہے _ محبت کے علاوہ بھی تو دنیا میں بہت کچھ ہے "_
" میں سمجھتا ہوں کہ محبت کے بغیر انسان کی روح بنجر ہو جاۓ گی ایسا سوکھا
پڑے گا کہ انتظار کی ساری فصل تباہ ہو کر رہ جاۓ گی تنہائ کی مہلک مردہ
جانور جیسی ہو جاۓ گی اور تنہا آدمی کے قریب سے آپ ناک پر رومال رکھکر
گزریں گے _ اداسی کے رنگوں کو پلنے سے پہلے ہی بے وفائ کی گرد آلود آندھیاں
اڑا کر لے جائیں گی من شکستہ خوابوں کا کباڑ خانہ بنکر رہ جاۓ گا_ موت
بدصورت ہوجاۓ گی ، کیونکہ محبت کی کمیابی جسمیں موت کا خوبصورت پھول کملا
جاتا ہے_
مظہر الاسلام کی کتاب
" محبت مردہ پھولوں کی
No comments:
Post a Comment